عیدالاصخی کے موقع پر دی جانے والی قربانی یہ پیغام دیتی ہے کہ راہ خدا میں جب بھی ضرورت پڑے ، اپنا تن اور دھن وار دیا جائے ، بچوں میں قربانی کے جانور کے حوالے سے کافی دلچسپی پائی جاتی ہے ، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بچوں کو کسی قسم کے احساس محرومی سے محفوظ رکھنے کیلئے اطفال شہداء میں بکروں کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ کراچی میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لگائی جانے والی بکرا منڈی برائے اطفالِ شہداء 2021 سے متعلق ہماری خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں۔