امام علی الرضا علیہ السلام نے فرمایا:

امام علی الرضا علیہ السلام  نے فرمایا:
امام رضا علیہ السلام نے ابراہیم بن ابی محمود کو یوں وصیت فرمائی:”
(وسائل الشیعہ، جلد ١٨صفحہ ٩٢)
مجھے میرے والد بزرگوار نے انھوں نے اپنے آباء و اجداد سے اور انھوں نے رسول اسلام ۖ سے نقل کیا ہے :
جس نے کسی کہنے والے کی بات کان لگا کر سنی اس نے اس کی عبادت کی ،
اگراس کہنے والے کی گفتگوخدا ئی ہے تو اُ س نے خدا کی عبادت کی،
اور اگراس کی گفتگو شیطانی ہے تو اس نے ابلیس کی عبادت کی۔
یہاں تک کہ آپ نے فرمایا :اے ابو محمود کے فرزند :
میںنے جو کچھ تم کو بتایا ہے اس کو یاد رکھو،
کیونکہ میں نے اپنی اس گفتگو میں دنیا و آخرت کی بھلا ئی بیان کر دی ہے”۔

متعلقہ تصاویریں