فرزند رسول امام محمد باقر(علیہ السلام)کی شہادت

فرزند رسول امام محمد باقر(علیہ السلام)کی شہادت
فرزند رسول امام محمد باقر(علیہ السلام)کی شہادت

سات ذی الحجة ۱۱۴ ہجری کو شنبہ کے دن ۵۷ سال کی عمر میں ہشام بن عبدالملک نے امام محمد باقر(علیہ السلام)کوزہر دے کر شہید کیا۔

آپ نے اپنی شہادت کی رات امام صادق(علیہ السلام)سے فرمایا: میں آج رات اس دنیا سے رخصت ہوجاؤں گا، کیونکہ ابھی میں نے اپنے والدحضرت علی بن الحسین(امام زین العابدین)علیہ السلام کو دیکھا ہے کہ انہوں نے مجھے خوش ذائقہ شربت دیا اور میں نے اس کو پی لیا اور انہوں نے مجھے زندگی جاوید اور بہشت برین کی بشارت دی ہے۔

آپ چند روز ، ایک قول کی بنیاد پر تین دن تک زہر کے اثر سے درد و بے چینی کی کیفیت میں رہے ، تین بعد جب آپ کی شہادت ہوگئی ،تو اس علم و دانش کے بحر بیکراں کو بقیع میں امام حسن مجتبی اور امام زین العابدین(علیہم السلام)کے پہلو میں دفن کردیا(۱)۔

۱۔ تقویم شیعہ ، ص ۲۹۴۔

متعلقہ تصاویریں