‏‎شہادت کی آرزو

‏‎شہادت کی آرزو

مشہور لبنانی شیعہ عالم دین ، مفکر، دانشور ، مقاومتی محاذ کے سرگرم رہنما اور حزب اللہ لبنان کے پہلے سربراہ شیخُ الشہداء شہید راغب حربؒ ۱۹۵۲ عیسوی کو جنوبی لبنان کے گاؤں جبشیت کے ایک مذہبی مگر غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ حزب اللہ لبنان کے سربراہ بنے تو لوگوں کو امام خمینیؒ کی بیعت کرنے کا کہا۔ اسرائیلی فورسز نے آپ کو اُس وقت شہید کر دیا کہ جب آپؒ ۱٦ فروری ۱۹۸۴کی رات کسی دوست کے گھر میں دعائے کمیل اور شب بیداری کی محفل سے نکل کر جا رہے تھے۔ مقاومتی تحریکوں میں شیخُ الشہداء کا لقب پانے والے مقاومت کے اِس عظیم رہنما کی شہادت نے لبنان میں مقاومتی محاذ میں روح پھونک دی، اِن کی شہادت کے بعد اِن کے ساتھیوں کے پے درپے حملوں سے قابض اسرائیلی فوجیں آہستہ آہستہ جنوبی لبنان سے پسپا ہونے لگیں۔

یومَِ شہادت ۱٦ فروری ۱۹۸۴| شیخُ الشہداء شہید راغب حربؒ

متعلقہ تصاویریں